14 جولائی 2026 - 14:25
مآخذ: ابنا
مسلح افواج آبنائے ہرمز کے معاملے پر ذرہ برابر بھی پیچھے نہیں ہٹیں گی

ایرانی آرمی کے ترجمان نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کا واحد راستہ ایرانی عوام کے حقوق کا احترام ہے، اور اس معاملے میں ایران کسی قسم کی پسپائی اختیار نہیں کرے گا۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی آرمی کے ترجمان نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کا واحد راستہ ایرانی عوام کے حقوق کا احترام ہے، اور اس معاملے میں ایران کسی قسم کی پسپائی اختیار نہیں کرے گا۔

تہران کے ابنِ سینا چوک میں منعقدہ عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی فوج کے ترجمان، امیر محمد اکرمی‌نیا نے حالیہ واقعات میں شہیدہونے والے رہنماؤں اور فوجی کمانڈروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار ماہ سے عوام مسلسل میدان میں موجود ہیں اور مسلح افواج کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے مخالفین کے منصوبوں کو ناکام بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی بڑی تعداد میں شرکت، خاص طور پر شہید رہنما کی آخری رسومات میں، ایران کے قومی اتحاد اور استقامت کی واضح علامت ہے، جسے تاریخ ایک اہم واقعے کے طور پر یاد رکھے گی۔

ترجمان کے مطابق، دشمن کا مقصد قیادت اور فوجی کمان کو نشانہ بنا کر ایرانی نظام کو کمزور کرنا تھا، مگر عوام کی یکجہتی اور مسلسل حمایت نے ان تمام کوششوں کو ناکام بنا دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس عوامی اتحاد نے نہ صرف قومی یکجہتی کو مضبوط کیا بلکہ نظام کی عوامی حمایت کو بھی نمایاں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام کی جانب سے حملہ آوروں کے خلاف جوابدہی اور انصاف کے مطالبے نے مسلح افواج کی ذمہ داری کو مزید واضح کیا ہے، اور فوج ملک کے دفاع اورشہدا افراد کے خون کے معاملے میں اپنی ذمہ داری ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

اکرمی‌نیا نے مزید کہا کہ ایران کی مزاحمت اور آزادی پسندی دنیا بھر کے لیے ایک مثال بن چکی ہے۔ ان کے مطابق، بیرونی ذرائع ابلاغ کی مہمات کے باوجود مختلف ممالک میں ایران کے مؤقف کے حوالے سے بیداری پیدا ہو رہی ہے۔

انہوں نے امریکہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن ماضی میں بھی ایران کے قومی مفادات کے خلاف اقدامات کرتا رہا ہے اور موجودہ حالات میں بھی بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کی مکمل پاسداری نہیں کر رہا۔

ترجمان نے دعویٰ کیا کہ جنگ کے خاتمے سے متعلق طے شدہ مفاہمت کے تحت آبنائے ہرمز سے متعلق بعض انتظامات قبول کیے گئے تھے، تاہم بعد میں ان سے ہٹ کر اقدامات کی کوشش کی گئی، جس پر ایران نے واضح کیا کہ کسی بھی غیر متفقہ اقدام کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ آبنائے ہرمز میں معمول کی بحری آمدورفت کی بحالی صرف اسی صورت ممکن ہے جب ایران کے حقوق اور بین الاقوامی معاہدوں کا احترام کیا جائے۔ ان کے بقول، دباؤ یا طاقت کے استعمال سے اس مسئلے کا حل ممکن نہیں۔

اپنے خطاب کے اختتام پر اکرمی‌نیا نے کہا کہ ایرانی مسلح افواج ملکی قیادت کے احکامات کے تحت ملک کے دفاع اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔ انہوں نے عوام کی حمایت کو فوج کے حوصلے کا اہم ذریعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی عوامی اعتماد اور یکجہتی دفاعی قوت کا بنیادی سرمایہ ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha